
سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے بہترین اداکاری کرکے جہاں اپنے گرتے کیریئر کو بلندیوں پر پہنچا دیا وہیں فلم نے بھی بہترین کہانی کی بدولت 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی، جب کہ فلم کی کامیابی کا سفر اب بھی جاری ہے اور 'سنجو' نے میلبورن میں سجا ایوارڈز تقریب کا میلہ بھی اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول میں کئی کیٹیگری پر ایوارڈز دیئے گئے جس میں سے سب سے زیادہ ایوارڈز باکس آفس پر راج کرنے والی فلم 'سنجو' نے حاصل کئے۔
Our very own #KAMLI @vickykaushal09 wins the Best supporting actor award for #SANJU at the #WestpacIFFMAwards night @Westpac @foxstarhindi pic.twitter.com/3KA6BWBuW4
— Indian Film Festival of Melbourne (@IFFMelb) August 12, 2018
فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کے ایوارڈز اپنے نام کئے جب کہ فلم میں سنجے دت کے دوست کا کردار ادا کرنے والے اداکار وکی کوشل نے معاون اداکار کا ایوارڈز حاصل کرکے فلم کو اعزاز سے نواز دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں ایک اور''سنجو''بنانے کی تیاری
واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'سنجو' میں رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔