متحدہ عمران کیخلاف 50ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کریگی

الطاف حسین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ہتک عزت کا کیس بھی کیا جائیگا


Staff Reporter May 20, 2013
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

متحدہ قومی موومنٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف الزام تراشی کرنے کیخلاف 50 ارب روپے ہرجانے کادعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیوایم کے قانونی ماہرین نے ہرجانے کے حوالے سے لیگل نوٹس عمران خان کو ارسال کردیاہے جبکہ الطاف حسین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس بھی عدالت میں دائر کیا جاے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں