قوم کیساتھ ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے اخترمینگل

سرکارکی بدنیتی کا پہلے ہی اندازہ تھا، الزامات غلط ثابت کرنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا، گونی گریشہ میں جلسے سے خطاب


این اے 271، پی بی42 پنجگورون اور پی بی43 پنجگورٹوکے نتائج منسوخ کرکے دوبارہ انتخابات کااعلان کیاجائے، جہانزیب بلوچ۔ فوٹو: فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ سرکارکی بدنیتی کاپہلے ہی اندازہ تھاکہ جمہوری عمل میں ہماری شرکت ہضم نہیں ہوگی اورہماراراستہ روکنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی وقت نے ثابت کردیاکہ ہم نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ درست ثابت ہوئے لیکن ہم قوم کے ساتھ ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانھوںنے میر عبدالرئوف مینگل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تحصیل نال کے علاقے گونی گریشہ میںجلسے سے خطاب میں کیا اس موقع پر میرعبدالرئوف مینگل اورگوادرسے منتخب رکن قومی اسمبلی سیدعیسیٰ جان نوری ودیگرنے بھی خطاب کیا، سردار اخترجان مینگل نے انتخابی نتائج کی شفافیت کومشکوک قراردیتے ہوئے کہاکہ بی این پی کوملنے والے عوامی مینڈیٹ کوتسلیم نہیںکیا گیاحالانکہ ہم نے انتخابات سے قبل ہی خدشات اورتحفظات کا اظہار کر دیا تھا۔



ہمیں سرکار کی بدنیتی کاپہلے سے علم تھا لیکن ہم نے جمہوری عمل کاحصہ بننے اور خود پرلگنے والے الزامات کو غلط ثابت کرنے کیلیے انتخابات میں حصہ لیالیکن اب ثابت ہوگیاکہ خوداس ملک کے ادارے مقتدرقوتیں اسٹیبلشمنٹ نہیںچاہتے کہ بی این پی کسی جمہوری عمل کاحصہ بنے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے مطالبہ کیاہے کہ پی بی42 پنجگورون اورپی بی43 پنجگورٹواوراین اے 271 کے انتخابی نتائج منسوخ کرکے دوبارہ انتخابات کا اعلان کیاجائے۔ یہ بات انھوںنے گزشتہ روزپارٹی کے مرکزی نائب صدرساجدترین کے ساتھ کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس میںکہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں