صدر مملکت نے فوجی افسران و جوانوں کو مختلف اعزازات سے نوازا

دو افسران کو ستارہ بسالت، 59 کو تمغہ بسالت اور 34 افسران کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا


ویب ڈیسک August 15, 2018
دو افسران کو ستارہ بسالت، 59 کو تمغہ بسالت اور 34 افسران کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا (فوٹو : فائل)

صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں صدرمملکت ممنون حسین نے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں 2 افسران کو ستارہ بسالت ، 59 کو تمغہ بسالت اور 34 افسران کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔ 17 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری ، 77کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا اور 106 افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری، کرنل سہیل عابد شہید اور صوبیدار شوکت خان شہید کو ستارہ بسالت جب کہ نائب صوبیدار اظہر علی شہید، عاقل محمد شہید، ہمایوں شاہ شہید اور فیصل محمود شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |