پی ٹی آئی کا 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاج کیمرون دیکھتے رہے

کوئی شخص یہاں سے کسی کے متعلق کیسے توہین آمیز بیانات دے سکتا ہے،مظاہرین


Monitoring Desk May 20, 2013
کوئی شخص یہاں سے کسی کے متعلق کیسے توہین آمیز بیانات دے سکتا ہے،مظاہرین۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ 10 ڈائوننگ اسٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی۔مظاہرین نے کہا کہ برطانوی سرزمین پر بیٹھ کر کوئی شخص کس طرح کسی کے متعلق توہین آمیز بیانات دے سکتا ہے۔انھوں نے برطانوی حکومت سے انصاف کی اپیل بھی کی۔دریں اثنا برطانوی وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے مظاہرے کا نوٹس لے لیا،وہ مظاہرے کے دوران گھر سے باہر نکلے اور 5 منٹ تک مظاہرین کو دیکھتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |