کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری ہوگا آزاد ارکان کو 25 مئی تک سیاسی جماعتوں میں شمولیت کی مہلت
انتخاب جیتنے والے انتخابی اخراجات کی تفصیلات منگل21مئی تک جمع کرا دیں ورنہ کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا جائیگا
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بدھ 22مئی کو جاری کر دیا جائے گا۔
آزاد امیدواروں کو ہفتہ 25مئی تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا جبکہ تمام کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات بھی منگل21مئی تک جمع کرا دیں ورنہ کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا جائیگا۔
واضح رہے کہ جیتنے والے تمام امیدواروں کو انتخاب سے لیکر10روز کے اندر اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کے مطابق جمع کرانا ضروری ہیں جبکہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے3 روزکے اندر آزاد امیدواروں کو بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا لازمی ہے۔ آزاد امیدواروں کو22 سے 25مئی تک فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا اپنی ازاد حیثیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔