حامد کرزئی اپنے دورے کے دوران بھارت فوجی امداد مانگیں گے ترجمان

اس ماہ کے آغاز میں بھی ڈیورینڈلائن پر دونوں ممالک کے سرحدی محافظین میں ٹکراؤ ہوا۔


Express Desk May 20, 2013
افغان صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت شروع ہو رہا ہے جب افغانستان اور بھارت کے روایتی دشمن پاکستان کے مابین سرحدی جھڑپوں کے سبب تناؤ کی کیفیت ہے۔ فوٹو: ای پی اے

افغان صدر حامد کرزئی کے ایک قریبی معتمد نے کہا ہے کہ افغان صدر اپنے 3روزہ دورہ بھارت میں فوجی امداد کے حصول پر توجہ مرکوزرکھیں گے۔

ترجمان اجمل فیضی کے مطابق 20مئی سے شروع ہونے والے دورے میں صدر حامدکرزئی بھارتی حکام سے پاک افغان سرحد پر آئے دن ہونے والی جھڑپوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور افغان سیکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں نئی دہلی سے مدد طلب کریں گے۔ افغان صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت شروع ہو رہا ہے جب افغانستان اور بھارت کے روایتی دشمن پاکستان کے مابین سرحدی جھڑپوں کے سبب تناؤ کی کیفیت ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں بھی ڈیورینڈلائن پر دونوں ممالک کے سرحدی محافظین میں ٹکراؤ ہوا۔ حالیہ کشیدگی میں ایسے وقت اضافہ ہوا ہے جب پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل پانے والی ہے جو بھارت سے تعلقات میں اضافے کی علم بردار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں