پی آئی اے اسٹیل ملز اوجی ڈی سی کی تشکیل نو کا فیصلہ

بجلی واجبات کے زیر التوا مقدمات کے فوری فیصلے کیلیے عدالتوں کو خط لکھے جائیں گے


May 20, 2013
ن لیگ نے معاشی اور بجلی کے بحران کے حل کیلیے ابتدائی تجاویز مرتب کر لیں،ذرائع

ن لیگ نے معاشی اور بجلی کے بحران کے حل کیلیے ابتدائی تجاویز مرتب کر لیں' پی آئی اے' اسٹیل مل اور اوجی ڈی سی سمیت قومی اداروں کی تشکیل نو کی جائیگی۔

بجلی کے بلوں کے حوالے سے زیر التوا مقدمات کے فوری فیصلے کیلیے عدالتوں کو خط لکھے جائینگے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق معاشی اور بجلی کے بحران کے حوالے سے نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی رہنمائوں نے ابتدائی تجاویز بھی مرتب کر لی ہیں جن کے تحت بجلی کے بحران کے حل کیلیے لیسکو، گیپکو سمیت تمام کمپنیوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ بجلی چوری روکنے کیلیے سخت اقدامات کریں اور خرابی کی وجہ سے بند پڑے پاور اسٹیشنز کو فوری طور پر چلایا جائے گا ۔ معاشی بحران کے حل کیلیے پی آئی اے' اسٹیل مل اور اوجی ڈی سی سمیت تمام محکموں کے سربراہان کی تقرریاں بھی میرٹ کے مطابق کی جائیں گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں