لیورپول اسٹار صلاح نئی مشکل سے دوچار

قصور وار ثابت ہونے پر محمد صلاح کو ایک ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑیگا

لیورپول اسٹار صلاح نئی مشکل سے دوچار فوٹو: سوشل میڈیا

ABBOTABAD:
لیورپول کے مصری اسٹرائیکر محمد صلاح کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی ویڈیو نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ویڈیو سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوچکی ہے۔


ویڈیو میں محمد صلاح ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، کلب حکام نے بھی اس واقعے کا نوٹس لے لیا اور میری سائیڈ وپلیس کو بھی فوٹیج سے آگاہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری اس حوالے سے پلیئر سے بات ہوچکی ہے اور ہم اس کو اندورنی طور پر حل کریں گے۔

تاہم اس معاملے پر کلب اور کھلاڑی مزید کوئی بیانات نہیں دیں گے، قصور وار ثابت ہونے پر محمد صلاح کو ایک ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑیگا اور ان کے لائسنس کے پوائنٹس بھی منہا کیے جائیں گے۔
Load Next Story