بحریہ ٹاؤن کا پاکستان کے لیے عالمی اعزاز حاصل کرنیکا تسلسل

چین، جاپان،آسٹریلیا، ہانگ کانگ، نیوزی لینڈ، انڈیا سمیت 23ممالک کے نامور رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز شریک تھے

شیرٹن ہوٹل میں رکھا گیا بحریہ گالف سٹی اسلام آباد کا ایک ماڈل۔ فوٹو: فائل

بحریہ ٹاؤن، ایشیا کے سب سے بڑے پرائیویٹ پراپرٹی ڈیولپر نے مسلسل دوسرے سال بھی کوالالمپور ملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈز 2013-14 میں 5 ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

ان 5میں سے 3 ایوارڈز پانچ اسٹار کیٹیگری جبکہ 2ایوارڈز انتہائی قابل ستائش کیٹیگری میں حاصل کیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی تعمیراتی انڈسٹری میں یہ ایوارڈز انتہائی معتبر حیثیت کے حامل ہیں، ان ایوارڈز میں23ممالک سے متعدد نامور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز نے شرکت کی جن میں چین، جاپان،آسٹریلیا، ہانگ کانگ، ملائیشیا، فلپائن، انڈونیشیا، تائیوان، نیوزی لینڈ اور انڈیا قابل ذکر ہیں، امسال یہ ایونٹ اپنی19سالہ تاریخ میں سب سے بڑا انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈ ریجنل ایونٹ تھا، ان انٹرنیشنل ایوارڈز کا حصول یقیناً بحریہ ٹاؤن کی ایشیا پیسفک کے سب سے بڑے معیاری اور نامور رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز پر برتری کی زندہ مثال ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی ان کامیابیوں کو بین الاقوامی میڈیا میں بھی شہ سرخیوں کیساتھ پذیرائی ملی ہے جس سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا ہے۔


بین الاقوامی میڈیا میں سی این این،نیوز ویک،لا ٹائمز،دی نیشنل اور یورو ایشیا انڈسٹری خصوصاً قابل ذکر ہیں۔ جیوری میں ستر کے قریب بہترین پروفیشنلز شامل تھے۔ انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈز کے صدر سٹوارٹ شیلڈ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ''اس سال ایوارڈز میں ریکارڈ لیول کی شرکت نے ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھایا ہے''۔ گزشتہ سال کی طرح پاکستان کے برانڈڈ گالف ریسورٹ بحریہ گالف سٹی اسلام آباد نے دو فائیو اسٹار رینکنگ ایوارڈز حاصل کیے جن میں Mediterraneanطرز تعمیر کے ولاز کو ''فائیو سٹار پراپرٹی سنگل یونٹ،جبکہ شیرٹن ہوٹل کو جدید اور عمدہ ڈیزائن پر ''فائیو اسٹار بیسٹ نیو انسٹرکشن اینڈ ڈیزائن '' کا ایوارڈ ملا۔

بیدیاں روڈ لاہور پر واقع بحریہ Oasis جو Mediterranean طرز تعمیر کے شاہکار انتہائی لگژری ڈیزائنر فارم ہاؤسز پر مشتمل ہے، کو منفرد اور بہترین طرز تعمیر پر ''انتہائی قابل ستائش انٹیریئر ڈیزائن شو ہوم'' کا ایوارڈ ملا۔ بحریہ ٹاؤن لاہور میں واقع بحریہ گرانڈ بوتیک ہوٹل نے فائیو اسٹار ''بیسٹ نیو اسمال ہوٹل'' کا ایوارڈ حاصل کیا۔ پاکستان کا پہلا سیون اسٹار بینکوئٹ ''تاج بینکوئٹس'' بھی بحریہ گرانڈ میں شامل ہے۔ مال آف لاہور میں واقع کولڈ سپااینڈ فٹنس کلب نے بہترین سروسز اور بین الاقوامی معیار کی خصوصیات کی بدولت ''انتہائی قابل ستائش بیسٹ لیژر انٹیریئر'' ایوارڈ حاصل کیا۔

اس تاریخی کامیابی پر ملک ریاض حسین سابق چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن پاکستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، بحریہ ٹاؤن کی خدمات میں ہزاروں روزگار کی فراہمی، انفرااسٹرکچر کی تعمیر، بیرونی سرمایہ کاری اور کنسٹرکشن سیکشن کی ڈیمانڈ میں گرانقدر اضافہ ہے۔ اربوں روپے کی بیرونی سرمایہ کاری سے نہ صرف رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں نئی جہتیں متعارف ہوں گی بلکہ ملکی معیشت کی بحالی کا عمل بھی شروع ہو گا''۔
Load Next Story