نئی حکومت میں طالبان کو 75 فیصد حصہ مل چکا خورشید شاہ

ایک فرینڈلی میچ ہوچکا،دوسراصحتیابی کے بعدہوگا،ہم نے جمہوریت بچانے کیلیے نتائج تسلیم کیے


May 20, 2013
بجلی کی قیمت میں5روپے کااضافہ ن لیگ کاپہلاتحفہ ہے،ہم نے5سال میں ساڑھے5روپے بڑھائے تھے،سابق وزیر۔ فوٹو: آن لائن/فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید احمدشاہ نے کہاہے کہ نئی حکومت میں طالبان کو اس کا75 فیصد حصہ مل چکاہے۔

اب نوازشریف اور عمران خان مل کر اس مسئلے کو حل کریں گے، ایک فرینڈلی میچ وہ کھیل چکے، دوسرا صحت یاب ہو نے کے بعد کھیلیںگے، بجلی کی قیمتوں میں 5روپے کا اضافہ عوام کیلیے ن لیگ کا پہلا تحفہ ہے، نوازشریف اس کا الزام نگراںحکو مت پر لگاکر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں کیونکہ جس دن انھوں نے حکومت بنانے کا اعلان کیا، اسی دن سے ان کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہو چکاہے، ہم نے 5سال میں بجلی کی قیمتوں میںصرف ساڑھے5 یا 6روپے کا اضافہ کیاتھا۔ وہ اتوارکو سکھرپریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ سندھ میں حکومت سازی کیلیے ایم کیوایم سے الا ئنس کریں گے۔



میرے اپوزیشن لیڈر بننے یانہ بننے کے بارے میں فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ سندھ کے وزیراعلیٰ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ نوازشریف کو اعتماد کا ووٹ دینے کے حوالے سے فیصلہ صورتحال دیکھ کر کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ ایران گیس پا ئپ لائن اور گوادر کے حوالے سے فیصلہ نوازشریف کریں گے۔ میں انھیں کئی بارکہہ چکا ہوںکہ وہ اپنے جلسوں میں ان منصوبوں کو جاری رکھنے کااعلان کریںتو خورشیدشاہ انکی حکومت بنانے میں مددکر ے گا۔ انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کسی ایک صو بے میں نہیں، ملک بھرمیں صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہاہے۔ کہیں جمہوریت ڈی ریل نہ ہوجائے اس لیے ہم نے نتائج کو تسلیم کیا۔

انھوں نے کہاکہ ہم مفاہمت کی سیاست کو ہاتھ سے نہیں جانے دیںگے کیو نکہ یہ میثاق جمہوریت کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ میں امید کرتاہوں کہ میاں نوازشریف ماضی کو نظرمیں رکھتے ہو ئے ایسے اقدامات کریں گے جن سے صوبوں کے درمیان نفرت کی سوچ پیدا نہ ہو کیونکہ پراونشل ازم کو بڑھاوا دینا ن لیگ کا وطیرہ رہاہے۔ انھوں نے کہاکہ پارٹی کے لوگوں کی ایک دوسرے کی جماعت میں آناجانا جمہوری توڑپھوڑ کاحصہ ہے اور ہم جمہوری لوگ ہیں جو صرف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کے سینئروائس چیئرمین کے بیٹے کا اغوا ہمیں ملنے والی دھمکیوں کا حصہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |