خیبرپختونخوا خزانہ تعلیم زکوٰۃ کی وزارتیں لیں گے جماعت اسلامی
امن بحالی میں کسی اقدام سے دریغ نہیں کرینگے،طالبان کی مذاکرات کی پیشکش غنیمت ہے
جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیرپروفیسر محمدابراہیم نے کہاہے کہ طالبان کی مذاکرات کی پیش کش غنیمت ہے، انتخابات کے دوران بدمزگی اور انتشار اپنی مثال آپ ہے۔
الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ عملے کی خاطرخواہ تربیت نہیںکی جس کی وجہ سے منظم اندازمیں انتخابات نہیںہوئے۔ پشاورمیں پریس کانفرس سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ صوبے میں تحریک انصاف نے فراخ دلی کامظاہرہ کرکے جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی سے مل کرحکومت بنائی۔ جماعت اسلامی کوخزانہ، تعلیم اور عشروزکوٰۃ کی وزارتیںدی ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے 3اضلاع اپردیر، لوئردیر اور بونیر سے تعلق رکھنے والے سابق سینئروزیر سراج الحق، عنایت اللہ اورحبیب الرحمٰن کو یہ وزارتیں دی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں بڑے مسائل امن عامہ، بجلی لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور عدل وانصاف ہیں جبکہ کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بنیادپر تقرری وتعیناتی کی جائے گی۔
انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی مل کر امن وامان، تعلیم، صحت، میرٹ پر تعیناتی یقینی بنائے گی۔ انھوں نے کہاکہ طالبان کی مذاکرات کی پیش کش غنمیت جان کر امن بحالی میں کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔ بجلی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ خالی نشستوں پر مشورے کے بعد اتحادیوں سے بات کریں گے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی شوریٰ کے اجلاس میں ارکان نے زکوٰۃ وعشرکی وزارت لینے کی مخالفت کی تاہم پریس کانفرنس میں محمدابراہیم نے کہاکہ شوریٰ میںتمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لیے گئے ہیں۔