لاہورکراچی میں پروڈکشن ہاؤسزسے متعلق پلان تشکیل

ان دستاویزی فلموں اور ڈرآموں کوملک اوربیرون ممالک میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا


Zulfiqar Baig August 15, 2018
ان دستاویزی فلموں اور ڈرآموں کوملک اوربیرون ممالک میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا، فوٹو: فائل

نیشنل فلم پالیسی کے تحت لاہوراورکراچی میں بین الاقوامی معیارکے فلم اور ڈرامہ پروڈکشنزہاؤسز کے حوالے سے وزارت اطلاعات ونشریات نے جامع پلان تشکیل دیدیا۔

ایکسپریس کودستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان میں ایسے ڈراموں اور فلموں کی عکس بندی نتیجہ خیز اسکرپٹ کے مطابق تیارکرنے کیلئے ملک کے نامورڈرامہ فلم رائٹرزکاپول تیارکیاجائے۔ اس پول کو وفاقی حکومت کی طرف سے موضوعات دیئے جائیں گے جونامور سیاستدانوں، ہنر مندوں اورنامورشخصیات کی زندگیوں پرمبنی دستاویزی ثبوتوں کے مطابق ڈراموں اورفلمیوں کے اسکرپٹ لکھیں گے۔ اوراسک ے مطابق فلمیں اورڈرامے تیار کریں گے۔

ان دستاویزی فلموں اور ڈرآموں کوملک اوربیرون ممالک میں نمائش کیلئے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف زبانوں میں ڈبنگ کرکے نمائش کیلئے پیش کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں