نادرا ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلیے تیار
الیکشن کمیشن نے تصدیق کیلیے ابھی تک ہمیں کوئی احکام نہیں دیے ہیں ، نادرا افسر
نادرا ایسے پولنگ اسٹیشنز جہاںسیاسی پارٹیاں جعلسازی کا الزام لگارہی ہیں کے ووٹروں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلیے تیار ہے۔
نادراکے ایک آفیسر نے بتایاہے کہ الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹریبونلزسے موصول ہونے والی انگوٹھے کے نشانات کی شکایات کی تصدیق کیلیے نادرا مکمل طورپر تیار ہے۔انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے نادرا کو اس کام کے لیے ابھی تک کوئی احکام نہیں دیے ہیں جبکہ نادرا کواس کام پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم اس مقصدکیلیے سرکاری طور پر الیکشن کمیشن کی باضابطہ منظوری درکار ہے۔
انھوں نے کہاکہ ای سی پی اور الیکشن ٹریبونلز زیر تحت سیکشن 46 ، ری پریذینٹیشن آف پیپلز ایکٹ (RPA) 1976 اس بات کے مجاز ہیں کہ وہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلیے کیسز نادرا کو دیں تاکہ متعلقہ حلقوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی نادرا کے ڈیٹا بیس میں پہلے سے موجود نشانات سے تصدیق ہوسکے۔