نئی حکومت دہشتگردی کیخلاف متفقہ لائحہ عمل تیارکرے عارف نظامی

مضبوط جمہوری ادارے ملکی معاشی ترقی اورامن کیلیے اہم کرداراداکرسکتے ہیں، وزیراطلاعات


APP May 20, 2013
مضبوط جمہوری ادارے ملکی معاشی ترقی اورامن کیلیے اہم کرداراداکرسکتے ہیں، وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ مضبوط جمہوریت اورجمہوری ادارے ملک کی معاشی ترقی اورامن کیلیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک کومعاشی عدم استحکام، دہشتگردی اور توانائی بحران جیسے چیلنجزکاسامناکرنا پڑرہا ہے، ملک کے جمہوری ادارے اب مضبوط ہیں اورجمہوری نظام کے تسلسل سے یہ مزید مضبوط ہوں گے جس سے ملک کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔



انھوں نے کہاکہ نئی حکومت کوتمام متعلقہ فریقوںکے اتفاق رائے سے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل تیارکرناچاہئے۔ انھوں نے کہا کہ تمام اداروںکواپنی آئینی حدودمیں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |