دھاندلی الیکشن کمیشن کو 300 امیدواروں کی درخواستیں

ہرحلقے میں ری پولنگ ممکن نہیں،این اے 250میں الیکشن شفاف ہوئے،اشتیاق احمد

تمام امیدواروں کی شکایات کو غور سے سنا ہے، الزامات برائے الزامات سے گریز ضروری ہے۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 300 کے قریب مختلف امیدواروں کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

کمیشن نے شفاف انداز میں تمام شکایات کا ازالہ کرنے کیلیے اقدامات کیے ہیں۔14کے قریب قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایسی نشستیں ہیں جہاں دھاندلی کی شکایات موصول ہونے پر بعض پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے احکام دیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر انتخابات انتہائی شفاف ہوئے ہیں۔




پوری دنیا نے عام انتخابات کی شفافیت پر مکمل اطمینان کااظہار کیا ہے۔''ایکسپریس'' سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہاکہ ہر حلقے میں ری پولنگ کرانا ممکن نہیں۔ الزامات برائے الزامات سے گریز ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کی شکایات کو غور سے سنا ہے۔ یورپی یونین سمیت عالمی برادری نے ان انتخابات کیلیے کمیشن کے انتظامات کو سراہاہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں حلقہ 250میں انتخابات شفاف ہوئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story