پاک بھارت دوستی بسوں میں مسافر کم سیکیورٹی زیادہ

پاکستانی بس میں 2 ہندو سوار، بھارتی بس میں ایک مسلمان مسافر


Online May 20, 2013
پاکستانی بس میں 2 ہندو سوار، بھارتی بس میں ایک مسلمان مسافر. فوٹو: فائل

پاک بھارت دوستی بسوں کے سلسلے کی پاکستانی بس امرتسر سے 2 بھارتی ہندو سندرام اور پو پلے رام کو لے کر سخت سیکیورٹی کے حصار میں واہگہ باڈر کے راستے ننکانہ صاحب آئی۔

جبکہ بھارتی دوستی بس امرتسر سے خالی بغیر کسی مسافر ننکانہ واہگہ باڈر کے راستے آئی اور ننکانہ سے بھارتی مسلمان محمد رفیق کو لے کر سخت سیکیورٹی حصار میں واہگہ باڈر کے راستے امر تسر روانہ ہوگئی۔

پاک بھارت دوستی بسوں کے مسافر وں سند رام اور پو پلے رام اور محمد رفیق نے آن لائن سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے صدر نواز شریف کی حکومت ہی مسئلہ کشمیر سمیت پاک بھارت تنازعات کو ختم کرانے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ وہ بھارتی پنجاب سمیت بھارت بھر کے عوام میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں اور ان کے دور حکومت میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں