جاوید محمود کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ذمے داری دیے جانیکا امکان

قمرالزماں کو نوازشریف کا پرنسپل سیکریٹری لگانے پرغور،ناصر کھوسہ بھی دوڑمیں شامل

قمرالزماں کو نوازشریف کا پرنسپل سیکریٹری لگانے پرغور،ناصر کھوسہ بھی دوڑمیں شامل

سابق چیف سیکریٹری پنجاب جاوید محمود کو وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں اہم ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے۔


وہ ان دنوں لاہور میں بطور صوبائی محتسب اعلیٰ کے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔وفاقی سیکرٹری چودھری قمرالزمان کو نامزد وزیراعظم میاں نوازشریف کا پرنسپل سیکرٹری لگانے پر غورکیاجارہا ہے۔سابق چیف سیکرٹری ناصر کھوسہ کا نام بھی پرنسپل سیکرٹری کیلیے زیرغور ہے۔وفاقی سیکرٹری سمیع سعید کو بھی اہم ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story