پولیو مہم کے انتظامات مکمل لاکھوں بچوں کو قطرے پلانے کاہدف
2624 ٹیمیں تشکیل، فورسز، عمائدین اور علما کی تعاون کی مکمل یقین دہانی
باجوڑ اور کرم ایجنسی میں (آج) پیر سے شروع ہونے والی پولیو تین روزہ مہم کیلیے انتظامات مکمل کرلیے گئے جبکہ باجوڑ میں مہم کے دوران 5سال کے عمر تک کے 2 لاکھ 23ہزار 5سو 70 اور کرم ایجنسی میں ایک لاکھ15 ہزار3 سو 97 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائینگے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے بتایا6 سو 24ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر کے علاوہ پاک افغان سرحدی علاقوں، بس اسٹینڈز،چیک پوائنٹ، بازاروں اور دیگر مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، فورسز' قبائلی عمائدین علماء اور تمام مکاتب فکر کے افراد پولیو کے خلاف تین روزہ مہم میں بھرپور تعاون کررہے ہیں۔
ادھر سکھر میں شہر سمیت آس پاس کے علاقوں میں پڑنے والی شدید گرمی کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں، گیسٹرو کی وبا پھوٹنے سے 2 درجن سے زائد بچے سرکاری و نجی اسپتالوں میں پہنچا دیے گئے،معالجین کاوالدین کومشورہ دیا کہ مضر صحت پانی کے استعمال، کھلی، گلی و سڑی اشیاکھانے سے اجتناب برتیں،شدید گرمی میں بچوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیا جائے۔