شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں بھارتی یوم آزادی کی مبارکباد

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی تھی جس پر شعیب ملک نے آج جوابی مبارکباد دی ہے


ویب ڈیسک August 15, 2018
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی ہے فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو نہایت دلچسپ انداز میں آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی بھابھی ثانیہ مرزا نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی ''انڈین بھابھی''کی طرف سےآپ سب کو جشن آزادی کی مبارکباد۔



اور آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا اورتمام بھارتیوں کو دلچسپ انداز میں جوابی مبارکباد دی ہے۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھا''دنیا بھر میں موجود تمام بھارتیوں اورخاص طور پر میرے گھر میں موجود میری اہلیہ کو یوم آزادی مبارک''۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بھارتی صارف کی جانب سےثانیہ مرزاسے پوچھے جانےوالے سوال کہ آپ کا یوم آزادی آج ہے؟ کے جواب میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا ''جی نہیں میرا یوم آزادی آج نہیں کل ہےاور میرے شوہراور ان کے ملک کا یوم آزادی آج ہے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں