وسط امریکی ریاستوں میں طوفان باد و باراں سے نظام زندگی درہم برہم

اگلے چوبیس گھنٹوں میں طوفانی جھکڑ ریاست ’’اوکلاہوما‘‘ میں تباہی پھیلا سکتے ہیں, محکمہ موسمیات.


ویب ڈیسک May 20, 2013
اگلے چوبیس گھنٹوں میں طوفانی جھکڑ ریاست ’’اوکلاہوما‘‘ میں تباہی پھیلا سکتے ہیں, محکمہ موسمیات. فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی وسطی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفانی جھکڑوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔


دنیا کے امن کوتہہ بالا کرنے والا امریکا آج کل خود قدرتی تباہی سے دوچار اورخطرناک دور سے گزررہا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی جھکڑوں نے وسطی امریکا کے ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جن میں ٹیکساس، اوکلاہوما اور کنساس شامل ہیں، طوفانی جھکڑ کے چلنے سے کئی علاقوں میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا جب کہ درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔


کنساس اور اوکلاہاما میں طوفانی بگولوں سے کئی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اوکلاہاما کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ تیز ہواؤں ،شدید بارشوں اور طوفانی جھکڑوں کا سلسلہ امریکا کے مزید کئی ریاستوں میں پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث کئی ہزار افراد کو اوکلاہاما اور کنساس سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ریاست کینساس کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے ٹوٹنے سے ہزاروں افراد نے رات تاریکی میں گزاری۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں طوفانی جھکڑ ریاست ''اوکلاہوما'' میں تباہی پھیلا سکتے ہیں جس کے باعث ریسکیو اداروں کوہنگامی حالات کےلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں