گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عہدے سے مستعفیٰ

قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کی، رفیق رجوانہ


ویب ڈیسک August 15, 2018
قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کی، رفیق رجوانہ۔ فوٹو: فائل

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور بار کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے اس پر پورا اترنے کی کوشش کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفیٰ دے دیا

رفیق رجوانہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی حیثیت سے وکلا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی، بار میرا گھر ہے اور آج دوبارہ اپنے گھر واپس آگیا ہوں، کالا کوٹ پہن کے عملی زندگی کا آغاز کیا اور آج دوبارہ کالا کوٹ پہن لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں گورنر سندھ بننے والے محمد زبیر عمر نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی سے پارٹی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |