باجوڑ ایجنسی پولیو ٹیم پر حملہ ایک لیویز اہلکار شہید

لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔


ویب ڈیسک May 20, 2013
لیوی فورس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے والی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہو گیا۔

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے کلان میں انسداد پولیو ٹیم کے اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہے تھے کہ اس دوران شرپسندوں نے ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات ایک اہلکار شہید ہو گیا تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔

جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے، لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں