باجوڑ ایجنسی پولیو ٹیم پر حملہ ایک لیویز اہلکار شہید
لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے والی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہو گیا۔
باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے کلان میں انسداد پولیو ٹیم کے اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہے تھے کہ اس دوران شرپسندوں نے ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات ایک اہلکار شہید ہو گیا تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔
جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے، لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔