نگراں دور حکومت کی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج

نگراں حکومت کو ان عہدوں پر تقرریوں کا اختیار نہیں تھا اور نہ ہی یہ اس کا مینڈیٹ تھا، درخواست گزار


// May 20, 2013
نگراں حکومت کو ان عہدوں پر تقرریوں کا اختیار نہیں تھا اور نہ ہی یہ اس کا مینڈیٹ تھا، درخواست گزار۔ فوٹو پی پی آئی

نگراں دور حکومت میں اعلی عہدوں پر کی گئی تقرریوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں 13 اعلی عہدوں پر کی گئی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت کو ان عہدوں پر تقرریوں کا اختیار نہیں تھا اور نہ ہی یہ اس کا مینڈیٹ تھا، ان تقرریوں میں سوئی سدرن اور نادرن گیس پائپ لائن کے ایم ڈی، چیرمین این ایچ اے، چیرمین نیپرا، ایم ڈی پاکستان منرل ، چیرمین نیشنل فرٹیلائزر، ایم ڈی اوجی ڈی سی، ڈی جی ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے عہدوں پر تقرری بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں