کابل افغانستان کے شمالی علاقے میں خود کش دھماکا 11 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں مقامی سینئر سیاست دان، ان کے محافظ اور 5 شہری شامل ہیں، ڈپٹی پولیس کے سربراہ۔


ویب ڈیسک May 20, 2013
ہلاک ہونے والوں میں مقامی سینئر سیاست دان، ان کے محافظ اور 5 شہری شامل ہیں، ڈپٹی پولیس کے سربراہ۔ فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے شمالی علاقے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادراے کے مطابق دھماکا شمالی افغانستان کے شہر پل خماری میں صوبائی کونسل کے عمارت کے سامنے کیا گیا، صوبے کے ڈپٹی پولیس کے سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی سینئر سیاست دان، ان کے محافظ اور 5 شہری شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔


واضح رہے کہ افغان طالبان نے ''موسم بہار آپریشن'' کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس دوران غیر ملکی فوجیوں اور سفارتی علاقوں کو ہدف بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں