پاکستان اور بھارت مسائل کے حل کیلیے اقدامات کریں شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کی بھارت کو یوم آزادی کی مبارکباد

شاہد آفریدی کی بھارت کو یوم آزادی کی مبارکباد فوٹو:فائل

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام دیا ہے۔

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پڑوسی ملک کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال دونوں ملک اپنے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں مبارکباد


شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ''میں امید کرتا ہوں اس سال پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں ، جس سے یہ خطہ ایک بہتر، پرامن اور خوشحال مقام بن جائے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچز کا انعقاد ہوسکے۔''



واضح رہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک نے بھی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سمیت تمام بھارتیوں کو مبارکباد دی ہے۔
Load Next Story