بھارت اورچین كے درمیان پانی ویزہ اور تجارت سمیت 8 معاہدے طے پاگئے

اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، چینی اوربھارتی وزیراعظم


ویب ڈیسک May 20, 2013
اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، چینی اوربھارتی وزیراعظم، فوٹو:رائٹرز

NEW YORK:

چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان پانی، ویزہ اورتجارت سمیت 8 معاہدو ں پر دستخط کئے گئے۔


چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے اپنے دورہ بھارت کے دوران وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور معاشی بہتری کے لئے دونوں ممالک کو اپنے تعلقات بہتر کرنے ہوں گے تاہم اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات 25 سال سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ اس کے چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں اورہمیں امید ہے کہ مستقبل میں یہ تعلقات مثالی ہوں گے۔

چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی، سرحدی علاقوں میں امن قائم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات اورپانی کی تقسیم جیسے مسائل ہیں اوران مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |