قومی اسمبلی میں ہنگامہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان آمنے سامنے

(ن) لیگی اراکین کی اسپیکر کے ڈائس کے سامنے آکر ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’جعلی مینڈیٹ نا منظور‘ کی نعرے بازی


ویب ڈیسک August 15, 2018
پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان میں لاتعلق ہوکر بیٹھے رہے فوٹو: سوشل میڈیا

اسپیکر کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ارکان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جیسے ہی سردار ایاز صادق نے نئے اسپیکر اسد قیصر کی کامیابی کا اعلان کیا تو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احتجاج شروع ہوگیا۔ نواز شریف کی تصاویر اٹھائے (ن) لیگی اراکین اسپیکر کے ڈائس کے سامنے آکر 'ووٹ کو عزت دو' اور 'جعلی مینڈیٹ نا منظور' کے نعرے لگانے لگے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رانا ثنا اللہ، شیزہ فاطمہ اور مریم اورنگزیب احتجاج میں پیش تھیں، مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے نعروں ہی کی گونج میں اسپیکر نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس دوران تحریک انصاف کے رکن بھی میدان میں آگئے جب کہ پی ٹی آئی کے عامر لیاقت احتجاجی ارکان کے درمیان بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

حالات کو دیکھتے ہوئے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا، دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان میں لاتعلق ہوکر بیٹھے رہے جب کہ آصف علی زرداری احتجاج کو دیکھ کر ایوان سے باہر چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں