قوم نے انتخابات میں ووٹ ڈال کر گمراہ کن اقلیت کو شکست دے دی آرمی چیف

ملک میں خوشحالی اور قانون کی بالادستی کے لیے پرعزم ہیں اور جلد ہی تمام چیلنجز پر قابو پالیا جائے گا،جنرل کیانی


ویب ڈیسک May 20, 2013
پاکستان نے خود ساختہ بارودی مواد کے خاتمے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، جنرل کیانی۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے انتخابات میں بڑی تعداد میں باہر نکل کر گمراہ کن اقلیت کو شکست دے دی ہے۔

راولپنڈی میں سمپوزیم سے خطاب کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عسکری اور سیاسی قیادت ملک کی خوشحالی اور قانون کی بالادستی کے لیے پرعزم ہے انہیں یقین ہے کہ جلد ہی ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر گمراہ کن اقلیت کو شکست دی اور یہ ثابت کردیا کہ وہ بہادر، محنتی اور اعتدال پسند ہیں۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے فرائض کا بخوبی علم ہے اسی لئے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے اس نے خود ساختہ بارودی مواد کے خاتمے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں