عمران خان کی حلف برادری کی تقریب سدھو کو پاکستانی ویزا جاری

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 17 اگست کو پاکستان آئیں گے


آصف محمود August 15, 2018
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 17 اگست کو پاکستان آئیں گے

چیئرمین پی ٹٰی آئی عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی ویزا جاری کردیا گیا وہ 17 اگست کو پاکستان آئیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی رکن اسمبلی اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 2 ہفتے کا ویزا جاری کردیا، سابق بھارتی کرکٹر عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 17 اگست کو پاکستان آئیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992 کی فاتح کرکٹ ٹیم سمیت 3 بھارتی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا تھا جن میں نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو اور سنیل گواسکرکو شامل تھے جس پر تینوں کرکٹرز نے عمران خان کی طرف سے دعوت بھیجے جانے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

بعد ازاں بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے بعد کپل دیو اور سنیل گواسکر کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرنا پڑی، انہوں نے نجی مصروفیات ظاہر کرکے تقریب میں شرکت سے انکار کیا تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے ویزے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا تھا جو اب انہیں جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں