پیپلز پارٹی انتخابات میں قومی اور عالمی اداروں کی سازش کا شکار ہوئی صدر زرداری

عہدہ صدارت کی مجبوریوں کے باعث انتخابات میں پارٹی کے لئے عملی کردار ادا نہیں کرسکا، صدر آصف علی زرداری


ویب ڈیسک May 20, 2013
پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثبت سیاست کرے گی اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، صدر زرداری۔ فوٹو : فائل

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں پنجاب سے 40 سے 45 فیصد نشستیں حاصل کرسکتی تھی لیکن ہم قومی اور عالمی اداروں کی سازش کا شکار ہوئے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں پنجاب سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کی انتخابات میں ناکامی اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا، پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی اور دیگر تحفظات پر صدرآصف زرداری نے انتخابات میں دھاندلی اور پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے سینیٹر اعتزاز احسن کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ وہ کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، عہدہ صدارت کی مجبوریوں کے باعث وہ انتخابات میں پارٹی کے لئے عملی کردار ادا نہیں کرسکے لیکن رواں سال کے آخر سے ایک بار پھر وہ میدان میں آئیں گے اور ان کے تینوں بچے بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثبت سیاست کرے گی اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں