سلمان اورعامرکی سپرہٹ فلم ”انداز اپنا اپنا“ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں مکمل

1994میں بننے والی فلم ”انداز اپنا اپنا“ میں سلمان اورعامرایک ساتھ جلوہ گرہوئے اورفلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی تھی

کوشش کی جا رہی ہے کہ فلم کے دوسرے حصے میں بھی سلمان خان اور عامر خان کو ایک بار پھر ساتھ لایا جائے، فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکاروں سلمان خان اور عامر خان کی سپرہٹ فلم "انداز اپنا اپنا" کے سیکوئل کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


بھارتی اخبار کے مطابق فلم کی شوٹنگ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں شروع کی جائے گی جس کے لیے پروڈیوسر نے ایک بار پھر''اندازاپنا اپنا'' پارٹ ون کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی سے رابطہ کیا اوروہ فلم کے دوسرے پارٹ کی بھی ہدایت دینے پر راضی ہوگئے ، فلم کی کاسٹ میں کون شامل ہوگا ابھی اس کا فیصلہ کرنا باقی ہے تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ سلمان خان اور عامر خان کو ایک بار پھر ساتھ لایا جائے تاکہ ''انداز اپنا اپنا'' کا پارٹ ٹو بھی وہی کامیابی حاصل کرسکے جوپارٹ ون نے حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ1994 میں راج کمار سنتوشی کی ہدایت میں بننے والی فلم "انداز اپنا اپنا" میں سلمان خان اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گرہوئے تھے اورفلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی تھی۔
Load Next Story