روس کے علاقے داغستان میں 2 کار بم دھماکے 8 افراد ہلاک

دونوں دھماکے داغستان کےشہر ماخاچکالا کی عدالت کے باہر ہوئے جن میں 20 دیگر گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔


/AFP May 20, 2013
دونوں دھماکے 15 منٹ کے وقفے سے ہوئے جس میں دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے تباہ کیا گیا،روسی ٹی وی فوٹو: اے ایف پی

روس کے جنوبی علاقے داغستان میں عدالت کے باہر 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اورمتعدد ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدامنی کا شکار علاقے داغستان کےشہر ماخاچکالا کی عدالت کے باہر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جن میں 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکوں ميں 20 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں،روسی ٹی وی کے مطابق دونوں دھماکے 15 منٹ کے وقفے سے ہوئے جس میں دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں