ترکی میں گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار 3 سیاح ہلاک 22 زخمی
زیادہ تر افراد کی حالت نازک ہے اور بیشتر کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔،اسپتال ذرائع
ترکی میں گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار ہونےسے 3 برازیلی سیاح جان کی بازی ہارگئے جب کہ 22 زخمی ہو گئے۔
ترکی کے وسطی علاقے میں گرم ہوا کا غبارہ دوسرے غبارے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 برازیلی سیاح ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر افراد کی حالت نازک ہے اور بیشتر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی اس حوالےسےکچھ کہاجاسکےگا۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھی مصر میں گرم ہوا کا غبارہ پھٹنے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔