آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں کئی بڑے نام ملوث ہیں بھارتی پولیس

کھلاڑی صرف اسی صورت میں فکسنگ میں ملوث ہوتے ہیں جب انہیں طاقت کے ایوانوں سے بھی مضبوط حمایت حاصل ہو، پولیس حکام


ویب ڈیسک May 20, 2013
کھلاڑی صرف اسی صورت میں فکسنگ میں ملوث ہوتے ہیں جب انہیں طاقت کے ایوانوں سے بھی مضبوط حمایت حاصل ہو، پولیس حکام فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کیرالا کے پولیس حکام کاکہنا ہے کہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سری سانتھ ایک بہت چھوٹا نام ہے کیونکہ اس جرم میں کئی دیگر بڑے نام ملوث ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں کئی بڑے نام ملوث ہیں جن کے چہروں سےتحقیقات کے ذریعے ہی پردہ اٹھایا جا سکتا ہے، کھلاڑی صرف اسی صورت میں میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوتے ہیں جب انہیں طاقت کے ایوانوں سے بھی مضبوط حمایت حاصل ہو، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ صرف سنجیدہ تحقیقات سے ہی میچ فکسنگ کے اصل کرداروں تک پہنچا جا سکتاہے، ممبئی اور نئی دہلی پولیس کو صرف آئی پی ایل کے 3 کھلاڑیوں کی گرفتاری اور چھوٹے بکیز تک ہی اپنی تحقیقات کو محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اس کا دائرہ مزید بڑھانا چاہئے۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس نے سری سانتھ سمیت راجستھان رائلز کے 3 کھلاڑیوں اور 11 بکیز کو آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزمات پر گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں