
بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنے ملک کے یوم آزادی کے دن کو یاد گار بنانے کے لئے مداحوں کو بطور تحفہ فلم کا ٹیزر جاری کردیا۔ سلو میاں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر جاری کیا جس میں فلم کی جھلکیاں دکھانے کے بجائے صرف لفظوں کا جادو جگایا گیا۔
50 سیکنڈ کے جاری کردہ ٹیزر کے ابتداء میں سلمان خان کی آواز میں کہا گیا کہ کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے خون سے جب کہ میرے پاس دونوں ہی تھے جس کے بعد ٹیزر میں بتایا گیا کہ ایک شخص اور ایک قوم کا سفر ایک ساتھ ہے۔
Kuch Rishte Zameen se hote hai, Aur kuch Khoon se.. Mere Paas Dono Thee ! कुछ रिश्ते ज़मीन से होते है, और कुछ खून से.. मेरे पास दोनो थे !@Bharat_TheFilm @aliabbaszafar @atulreellife #KatrinaKaif #Tabu @DishPatani @WhoSunilGrover @norafatehi @nikhilnamit @reellifeprodn @tseries pic.twitter.com/myeyEpWdPx
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) August 15, 2018
دوسری جانب کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی نے بھی فلم میں کردار کو بخوبی نبھانے کے لئے ہسپانوی استاد کی خدمات حاصل کرلی ہیں اس حوالے اُن کا کہنا ہے کہ میں نے بنیادی ہسپانوی زبان سیکھنے کے لئے اپنے ہسپانوی دوست سے سبق لینا شروع کردیا ہے جوکہ مجھے ہسپانوی زبان کے انداز میں انگریزی بولنا سکھا رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان کی فلم 'بھارت' میں شامل ہونے پر کترینہ کا ردعمل
واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'بھارت ' میں سلمان خان کے ہمراہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی اور کترینہ کیف کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں جب کہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔