ویمنزٹینس کی نئی عالمی رینکنگ میں سرینا ولیمز کی بادشاہت برقرار

روسی گلیمرگرل ماریہ شراپووا 10015 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔


ویب ڈیسک May 20, 2013
روم اور میڈرڈ اوپن میں فتوحات نے سرینا ولیمز کو عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھنے میں مدد دی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ویمنز ٹینس کھلاڑیوں کی نئی عالمی رینکنگ میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز کی بادشاہت برقرار ہے۔

روم اور میڈرڈ اوپن میں فتوحات نے سرینا ولیمز کو عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھنے میں مدد دی، سرینا 11620 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ روسی گلیمرگرل ماریہ شراپووا 10015 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بیلارس کی وکٹوریا آزارینکا 9005 پوانٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہیں، پولینڈ کی اگنیسکا روڈنسکا 6475 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ اٹلی کی سارا ایرانی 5835 پوائنٹس کے ساتھ چین کی لی نا کو پیھچے چھوڑ کر پانچویں نمبرپر آگئی ہیں، چیک ری پبلک کی پیٹرا کی وی ٹوا ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ جرمنی کی اینجلی کبرآٹھویں، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نوویں اور ڈنمارک کی کرولین وزینکی دسویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں