20 سیکنڈز میں موبائل فون چارج کرنے والی ڈیوائس ایجاد

ڈیوائز ایجاد کرنے پر ایشا خارے کو انٹیل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر میں 50 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔


ویب ڈیسک May 20, 2013
میری ایجاد صرف ایک ابتدا ہے اور آنے والے وقت میں اس کی مدد سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا انقلاب برپا ہوگا، ایشا خارے۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے 20 سیکنڈز میں موبائل فون کو چارج کرنے والی ڈیوائس ایجاد کرکے گوگل سمیت کئی بڑے اداروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

18 سالہ ایشا خارے نے اپنی ایجاد کی گئی "سپرکپیسیٹر" نامی ڈیوائس کو انٹیل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر میں پیش کیا اور 50 ہزار ڈالر کی خطیر انعامی رقم جیتنے میں بھی کامیاب ہوئیں۔

امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایشا کا کہنا تھا کہ ان کے موبائل فون کی بیٹری ہمیشہ ختم ہو جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ "سپرکپیسیٹر" ایجاد کرنے کی جانب راغب ہوئیں، میری ایجاد صرف ایک ابتدا ہے اور آنے والے وقت میں اس کی مدد سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا انقلاب برپا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیوائس لچک دار ہے جس کی وجہ سے اسے کپڑوں اور لچک دار چیزوں میں باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے ادارے گوگل بھی موبائل فون ڈیوائسسز میں نیا انقلاب برپا کرنے کیلئے ایشا سے رابطہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں