بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملات طے پاگئے

بلوچستان نیشنل پارٹی اورمتحدہ مجلس عمل بھی حکومت کا حصہ ہونگے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی اورمتحدہ مجلس عمل بھی حکومت کا حصہ ہونگے۔ فوٹو: فائل

بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملات طے پاگئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمانی اجلاس صدر جام کمال کی صدارت میں ہوا اجلاس میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی اور وزارتوں سمیت دیگر معاملات پر پیشرفت ہوئی، بی اے پی کے ارکان بلوچستان اسمبلی نے حکومت سازی کے لیے تمام تر اختیارات پارٹی صدر جام کمال خان کو تفویض کر دیے ہیں۔


بلوچستان نیشنل پارٹی اورمتحدہ مجلس عمل بھی حکومت کا حصہ ہونگے، ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ایم ایم اے اور بی این پی مینگل کو دینے کا فیصلہ اور اتحادیوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا تیار باپ پارٹی کو وزارت اعلیٰ اسپیکر 6وزارتیں اور 2مشیر بی این پی مینگل اور ایم ایم اے کو 3وزارتیں 2 مشیر اور ڈپٹی اسپیکر، پی ٹی آئی کو ایک وزارت اور ایک مشیر جبکہ اے این پی بی این پی عوامی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ایک ایک وزارت ملنے کا امکان ہے۔

 
Load Next Story