عسکریت پسندی سے خانہ جنگی کا خطرہ ہےجنرل کیانی کا انتباہ

"یہ ہماری نسل کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ایک اچھا پاکستان دیں"، جنرل کیانی

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی۔ فوٹو: رائٹرز

LONDON:
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پیر کو خبردار کیا"اگر عسکریت پسندی کا خاتمہ نہیں ہوا،توملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہو جائے گا".

پاکستان کے پینسٹھ واں یوم آزادی پر بیان دیتے ہوئےانھوں نے کہا" پاکستان میں فوج کواپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ میں ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے".

انھوں نے مزید کہا"پاکستان تب ہی ایک فلاحی ادارہ بن سکتا ہے،جب ریاست کے تمام ادارے یعنی ایکزیکٹو،عدلیہ اور مقننہ ایک ساتھ مل کراتحاد سے کام کریں"۔


پکستان ملٹری اکیڈمی،کاکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا" جو راستہ ہم نے منتخب کیا ہے،اس میں قربانیوں کی ضرورت ہے لیکن،کامیابی کے لئے صرف یہی راستہ ہے اور پاکستان میں قربانی دینے والوں کی کمی نہیں ہے."

انھوں نے زور دیا"ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے،اورہمیں اس سے سیکھنا چاہیے۔ ہمارے سوا ہماری کوئی مدد نہیں کرسکتا"۔

"یہ ہماری نسل کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ایک اچھا پاکستان دیں،چاہے جیسے بھی حالات ہوں،کیونکہ پاکستان کے وجود کے بغیر ہم کچھ نہیں ہیں"۔

انھوں نے اس حقیقت پربھی زور دیا"کوئی ملک عدم استحکام میں رہنے کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن،اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ سب اسلام اور آئین کی طرف سے مقرر قوانین کی پاسداری کریں"۔

Recommended Stories

Load Next Story