ایشین گیمز ہینڈبال میں پاکستان کو جاپان سے شکست

ایران اور سعودی عرب کی ٹیمیں فتحیاب،گرین شرٹس کا آج فٹبال میچ ہو گا


Sports Desk August 16, 2018
شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کرنے کے لیے آج خیرمقدمی تقریب۔ فوٹو: فائل

KARACHI: 18 ویں ایشین گیمز کے ہینڈ بال ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو38-15 سے شکست دے دی۔

فٹبال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعرات کو جاپان کیخلاف کھیلے گی، دریں اثنا گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کرنے کیلیے خیرمقدمی تقریب جمعرات کوشام 4 بجے ایتھلیٹ ولیج میں منعقد ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے تقریب کو کامیاب بنانے کیلیے بھرپوراقدامات کیے گئے ہیں، ایتھلیٹ ولیج کو نہایت دلکش رنگ برنگی لائٹوں، شریک تمام ممالک کے جھنڈوں اور میسکوٹ کے بڑے بڑے خوبصورت ماڈل سے سجایا گیا ہے، گیمز میں شرکت کیلیے آنے والی ٹیموں کی رہنمائی کیلیے جکارتہ ایئرپورٹ سے ایتھلیٹ ولیج تک مرد و خواتین رضاکار شب وروز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ادھر انڈونیشیا میں متعین پاکستانی سفیرعبدالسالک خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان دیرینہ اوردوستانہ تعلقات ہیں، کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے، ایشین گیمز پاکستانی کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین فورم ہے، ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایتھلیٹ ولیج کے دورے پر پاکستانی دستے کے آفیشلزاورکھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پرکیا۔

اس موقع پرپی او اے کے سیکریٹری جنرل خالد محمود نے پاکستانی سفیر کی ایتھلیٹ ولیج آمد پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل عارف حسن کی رہنمائی میں ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |