کوئٹہ میں 6 مقامات پر جنگل بنانے کے منصوبے زیر غور

محکمہ زراعت نے سی پیک منصوبے میں ٹھیکیداروں کو پابند کیا ہے کہ ایک درخت کاٹنے کے عوض3 نئے درخت لگائیں گے۔

محکمہ زراعت نے سی پیک منصوبے میں ٹھیکیداروں کو پابند کیا ہے کہ ایک درخت کاٹنے کے عوض3 نئے درخت لگائیں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
شہر کے 6 مقامات پر جنگل بنانے کے منصوبے زیر غور ہیں۔

کوئٹہ میں گزشتہ برس ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والوں کیخلاف 400کیسز درج ہوئے، یہ کیسز 11 ماہ کے دوران درج کیے گئے، محکمہ زراعت نے سی پیک منصوبے میں ٹھیکیداروں کو پابند کیا ہے کہ ایک درخت کاٹنے کے عوض3 نئے درخت لگائیں گے۔


گوادر میں واٹر ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ لگانے اور بلوچستان کے 6 مقامات پر جنگل آباد کرنے کے منصوبے زیر غور ہیں، تربت اور پنجگور میں 30سے 40 ہزار ایکڑ پر نیا جنگل اگایا جائیگا۔

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ذمے داروں کے مطابق بلوچستان میں سطح سمندر ہر سال ایک1.1 ملی میٹر بڑھ رہی ہے اگر اسی تناسب سے سطح سمندر بڑھتی رہی تو اگلے 50 سال میں سمندر کی سطح میں 6سینٹی میٹر تک اضافہ ہوجائیگا۔

 
Load Next Story