ٹیلر سوئفٹ نے بل بورڈ میوز ک کا آرٹسٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

اداکارہ گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹیلرایلیسن سوئفٹ دسمبر 1989کو پیدا ہوئیں،14برس کی عمر میں پہلا گیت گایا،


Showbiz Desk/AFP May 20, 2013
لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ گارڈن میں منعقدہ ایوارڈز تقریب کے دوران پرفارم کرکے میلہ لوٹ لیا ،آنیوالے وقت کی بھی آواز ہوں ،23سالہ گلوکارہ کی ایوارڈ جیتنے پر گفتگو ۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بل بورڈ میوزک ایوارڈز کے ''آرٹسٹ آف دی ایئر ''کا اعزاز اپنے نام کرالیا۔

قبل ازیں انھوں نے ایم جی ایم گرینڈ گارڈن میں منعقدہ ایوارڈز تقریب کے دوران پرفارم کرکے میلہ لوٹ لیا ۔گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا ۔ ٹیلر سوئفٹ کو جیوری کے فیصلہ کے مطابق بل بورڈ میوزک ایوارڈز 2013کے ''آرٹسٹ آف دی ایئر ''کے اعزاز کے لیے بھی حق دار قرار دیا گیا۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایوارڈز تقریب کے دوران اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہاکہ آنیوالے وقت کی بھی آواز ہوں ،آواز کی لہروں سے سحر پیدا کرتی رہوں گی ۔امریکی گلوکارہ ،اداکارہ اور نغمہ نگار ٹیلرایلیسن سوئفٹ نے کہا ہے کہا کہ ایوارڈملنے پر بڑی خوش ہوں۔

نئے جذبے اور شوق سے اپنا کام کرتی رہوں گی۔میوزک لورز کے لیے خوشخبری بھی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جلد نئی البم بھی منظر عام پر لارہی ہوں ۔13دسمبر 1989کو پیدا ہونے والی 23سالہ گلوکارہ نے 14برس کی عمر میں میوزک کے شعبے میں قدم رکھا اور اپنی آواز کا جادو جگاکر لوگوں کو گرویدہ بنالیا۔ٹیلر ایلیسن سوئفٹ نے انتہائی کم عمری میں ملک کے بڑے اشاعتی اداروں کے لیے گیت لکھنے کا بھی منفرد اعزاز حاصل کیا ۔2006کے دوران ٹیلر سوئفٹ کی پہلی میوزک البم ریلیز کی گئی جس نے انھیں امریکا کی میوزک سٹار بنادیا ۔گلوکارہ کی سنگل میوزک البم کی ریلیز نے کئی منفرد ریکارڈ قائم کیے۔

''آورسانگ ''کی ریلیز کے گیت کو خود ہی لکھا اور اسے گایا پھر اس پر خود ہی پرفارم بھی کیا ۔ یہ البم ملکی میوزک چارٹ پر پہلا نمبر پر بھی رہی اور اس پر انھیں بہترین نئی گلوکارہ کے لیے گریمی ایوارڈز کے لیے بھی منتخب کیا گیا ۔ٹیلر سوئفٹ کی دوسری البم'' فیئر لیس ''2008کے دوران ریلیز کی گئی۔اس البم نے 2009کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم کا بھی اعزاز حاصل کیا جب کہ بعدازاں اسی البم پر ٹیلر کو گریمی ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔گلوکارہ کی تیسری البم ''سپیک ناؤ'' 2010کے دوران ریلیز ہوئی تو اس کی 10لاکھ کاپیاں پہلے ہفتے ہی فروخت ہوگئیں ۔



اسی البم کے تیرے گیت ''مین ''نے دو گریمی ایوارڈز جیتے ۔گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی چوتھی البم ''ریڈ''2012میں ریلیز کی گئی ۔ اس البم کی پہلے ہفتے 20لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں اس کے دوگیتوں ''وی آر نیور ایور گیٹنگ بیک ٹو گیدر ''اور آئی نیو یو ور ٹربل''نے دنیا بھر میں دھوم مچادی ۔اس البم کے گیتوں کے لیے ریڈٹور کا شیڈول رواں سال مارچ میں ترتیب دیا گیا ہے۔ٹیلر سوئفٹ نے کم عمری میں سانگ رائٹر کے طور پر خود کو منوایا ہے اور ملک کے اہم ترین ایوارڈز بھی جیتے ہیں ۔انھیںسات مرتبہ ''کنٹری میوزک ایسوسی ایشن ایوارڈز'' سے بھی نواز جاچکا ہے۔

جب کہ 6اکیڈمی آف کنٹری میوزک ایوارڈز دیے گئے۔ گلوکارہ کی 2کروڑ 60لاکھ البم کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ اور سات کروڑ 50لاکھ ورلڈ وائڈ ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔ 2009کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے کرائم ڈرامہ سیریل میں کردار نبھاکر اداکاری کی دھاک بٹھائی ۔ 2010کے دوران ٹی وی کے لیے کامیڈی کھیل '' ویلنٹائنز ڈے'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ اور گلوکارہ ہونے کے ساتھ گیت نگاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی سوئفٹ نے بے شمار فلاحی منصوبوں میں اپنا کردار نبھایا ،قدرتی آفات کے دوران ریلیف کے لیے کام کیا۔

امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کی خدمات بھی اہم ہیں ۔ٹیلر پینوسلوانیا میں پیدا ہوئیں ،ان کے والد آئل رگ انجینئر ہیں ۔والدہ اکاؤنٹس کے شعبے میں کام کرتی رہیں ۔ٹیلر ابتدائی برسوں کے دوران مختلف امریکی شہروں میں والدین کے ساتھ سفر کرتی رہیں اور ہائی اسکول کی تعلیم کے لیے مختلف ریاستوں کے اداروں میں داخلہ لیا ۔سوئفٹ نے نشویلی میں ریکاڈرنگ آرٹسٹ کے طور پر گانے کے لیے بڑی کمپنی سے معاہدہ کیا ۔گلوکارہ نے کیرئیر کے دوران قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی بحالی کے لیے عملی طور پر بہت کام کیا۔

اس حوالے سے بے شمار امدادی شوز کرکے فنڈریزکیے اور متاثرین تک امداد پہنچائی ۔گلوکارہ نے لاکھوں ڈالر کی امداد دی۔ ٹیلرسوئفٹ نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لیے بھی شعور اجاگر کرنے کی مہم چلائی اور تاحال اس حوالے سے اپنے پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہیں ۔ گلوکار ٹیلر سوئفٹ نے بتایا کہ لاس ویگاس میں ایوارڈز تقریب کے موقع پر پرفارم کرکے بہت اچھا لگا ۔انھوں نے کہا کہ نغمہ نگاری اور گلوکاری ایک ساتھ کرتی رہی ہوں ۔میں ہرگیت دل وجاں سے گاتی ہوں اور یہی سبب ہے کہ میرے گیت سننے والوں کی سماعت پر کبھی گراں بار نہیں ہوئے ۔

میرے گیت میوزک لورز کے لیے تحائف سے کم نہیں۔ بل بورڈمیوزک ایورڈز2013 کی تقریب کے دوران کئی نامور اور کہنہ مشق فنکاروں کی آمد ہوئی ۔جہاں بڑے نام ور فنکاروں نے پرفارم بھی کیا ۔اس محفل میں ایک اہم ایوارڈ جیت لینا بھی بہت بڑی کامیابی ہے جس پر مجھے فخر ہے ۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ آنیوالی البم کے لیے منتخب گیت شامل کررہی ہوں۔یہ کولیکشن پرستاروں کی توقعات کے مطابق ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ نئی البم کا انتظار کرنے والوں کے لیے اب کوئی تاخیر نہیں حائل ہونے دی جائے گی ۔

نئی البم کا جلد اجراء ہوگا ۔گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ آنیوالا دور بھی ہمارا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گیت لکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا اپنے گیتوں کو آواز بھی دے رہی ہوں ۔فلمیں کم کی ہیں مگر ٹی وی پر زیادہ کام کرنے کے مواقع ملے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گانا اب میرے لیے زندگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |