پشاور سوات چترال اور مختلف شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


ویب ڈیسک May 21, 2013
زلزلہ 208 کلومیٹر زیر زمین پیش آیا جس کے جھٹکے مینگورہ، شانگلہ، بشام، مالاکنڈ، دیر اور بونیر میں بھی محسوس کئے گئے۔ فوٹو: فائل

پشاور، سوات، چترال اور مختلف شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلہ 208 کلومیٹر زیر زمین پیش آیا جس کے جھٹکے مینگورہ، شانگلہ، بشام، مالاکنڈ، دیر اور بونیر میں بھی محسوس کئے گئے، لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں