نرگس فخری نئی فلم میں ورون دھون کی ہیروئن بنیں گی

نرگس فخری کو فلمساز و ہدایتکار ڈیوڈ دھون کی نئی فلم’’میں تیرا ہیرو‘‘ میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔

نرگس فخری کو فلمساز و ہدایتکار ڈیوڈ دھون کی نئی فلم’’میں تیرا ہیرو‘‘ میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

فلم ''راک اسٹار'' اور ''اسٹوڈنٹ آف دی ائیر''کے ذریعے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے دو ستارے پہلی بارکسی فلم میں اکٹھے نظر آئیں گے۔


خوبرو اداکارہ نرگس فخری کو فلمساز و ہدایتکار ڈیوڈ دھون کی نئی فلم''میں تیرا ہیرو'' میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے جس میں ہیرو کا کردارڈیوڈ دھون کے صاحبزادے نوجوان اداکارورون دھون ادا کرتے نظر آئینگے۔

بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں نرگس اور ورون کے ساتھ ہٹ فلم برفی کی معاون اداکارہ الیانا ڈی کروز بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں جسکی شوٹنگ اگلے ماہ سے شروع ہوگی جب کہ یہ ممکنہ طور پر اگلے سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story