پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کتنی ہے

پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کسی لگژری گھر اورمہنگی گاڑی سے کہیں زیادہ ہے

پریانکا سے قبل متعدد اداکاراؤں کی مہنگی انگوٹھیوں کے چرچے میڈیا پر چھائے رہے ہیں فوٹو:فائل

ان دنوں بھارتی میڈیا پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی اور اس کی غیر معمولی قیمت کے چرچے جاری ہیں۔

سابق ملکہ حسن اورنامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاکی حال ہی میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونز کے ساتھ منگنی ہوئی ہے۔ نک جونز نے اپنی خوبصورت منگیتر کے لیے لندن سے بہت ہی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے جس کی قیمت جان کر پریانکا کے مداحوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مہنگی ترین انگوٹھیاں پہننے والی اداکارائیں


میڈیارپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کسی لگژری گھر اورمہنگی گاڑی سے کہیں زیادہ ہے۔ وی پی ڈائمنڈز (وہائٹ پائن ڈائمنڈ) کمپنی کے سربراہ اینڈریو براؤن کے مطابق پریانکا کے ہاتھ میں موجود انگوٹھی میں بیش قیمت ہیرا جڑا ہے۔ اس انگوٹھی کا وزن 4 قیراط ہے جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا اورنک جونز اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا کی منگنی ،شاہ رخ آگ بگولہ

واضح رہے کہ پریانکا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے ہاتھ میں منگنی یا شادی کی اتنی مہنگی انگوٹھی ہے بلکہ پریانکا سے قبل اداکارہ شلپا شیٹھی، ایشوریا رائے اور کرینہ کپور کی مہنگی انگوٹھیوں کے چرچے بھی میڈیا پر چھائے رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BmeOAGmlO6y/"]
Load Next Story