بھٹ شاہ قومی شاہراہ پر گڑھے موت کے کنویں بن گئے

ایک ماہ میں100سے زائد چھوٹے بڑے حادثات میں20افراد جاں بحق،درجنوں زخمی


Nama Nigar/Nama Nigar May 21, 2013
ایک مہینے میں سڑک کی خراب حالت کے باعث ایک سو سے زائد حادثات میں 20 لوگ جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

KARACHI: مٹیاری،حیدرآباد قومی شاہراہ پر خطرناک گڑھے پڑ گئے ہیں۔

ایک مہینے میں 100سے زائد حادثات، 20افراد جاں بحق درجنوں زخمی،نیشنل ہائی وے اتھارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، خطرناک گڑھوں کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کو حادثوں کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان،عوام اور ٹرانسپورٹرز کا مٹیاری حیدرآباد نیشنل ہائی وے کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد مٹیاری نیشنل ہائی وے کے بیشتر مقامات پر خطرناک گڑھے ہونے کے باوجود حیدرآباد بائی پاس،مٹیاری،بھٹ شاہ،ہالا،سعید آباد وغیرہ میں چھوٹے بڑے حادثات معمول بن گئے ہیں ،جس کی وجہ سے روزانہ انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ گاڑیوں کو بھی کروڑوں کا نقصان بھی ہو رہا ہے۔



ایک مہینے میں سڑک کی خراب حالت کے باعث ایک سو سے زائد حادثات میں 20 لوگ جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں، خاص طور پر موٹرسائیکل پر سوار لوگ روزانہ گڑھوں کے باعث حادثات کا شکار بنتے ہیں جس سے بیشتر نوجوان معذور بھی ہوگئے ہیں۔

لیکن نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس طرح قیمتی جانوں کے ضیاع اور کروڑوں کے نقصان پر بالکل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس سے عوام اور ٹرانسپورٹرز میں شدید قسم کی بے چینی پائی جاتی ہے۔ حیدرآباد مٹیاری کے عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر اس شاہراہ کو ازسرنو تعمیر کیا جائے اور اس مسئلے کے حل کے لیے اقدام کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں