باپ نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بیٹی اور نوجوان کو قتل کر دیا

28 سالہ منوری ایک بچے کی ماں تھی، واقعہ شاہ پور چاکر کے گاؤں میں پیش آیا، ملزم نے گرفتاری دے دی

نیاز علی خاصخیلی کے چچا مختیار خاصخیلی نے کہا کہ میرا بھتیجا بے قصور ہے اس کو بے گناہ قتل کیا گیاہے۔ فوٹو: فائل

گوٹھ وزیرآباد میں کاروکاری کے الزام میں سوالی خاصخیلی نے اپنی شادی شدہ بیٹی ایک بیٹے کی ماں 28 سالہ منوری اور اس کے مبینہ آشنا 30 سالہ نیاز علی خاصخیلی کو بندوق سے فائرنگ کرکے گھر کے سامنے ہلاک کردیا۔

گاؤں والوں کی اطلاع پر کھڈرو پولیس جائے واردات پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر شاہ پور چاکر پہنچایا لیکن وہاں پر لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث دونوں لاشوں کو سول اسپتال سانگھڑ لے جایا گیا۔




ملزم سوامی خاصخیلی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ نیاز علی خاصخیلی کے چچا مختیار خاصخیلی نے کہا کہ میرا بھتیجا بے قصور ہے اس کو بے گناہ قتل کیا گیاہے۔ مقتول کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ماں اور اس کی بیوی پر بے ہوشی کے دورے پڑنے لگے۔

 
Load Next Story