ٹی ایم اے ڈگری میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف

اضافی چارج لینے والے افسر نے من پسند ٹی او فنانس لگا کر کروڑوں روپے ہڑپ کرلیے

ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسراس سے قبل بھی ٹی ایم اے میرپور خاص میں 60لاکھ روپے کا غبن کر چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹی ایم اے ڈگری میں کروڑوں روپے غبن کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ڈگری میں ایڈیشنل چارج لینے والے آفیسر نے کرپشن میں ساتھ نہ دینے پر ٹی او فنانس کو معطل کروا دیا اور اکائونٹنٹ کو ٹی او فنانس کا اضافی چارج دے کر مبینہ طور پر چیکوں پر دستخط کروا کر بینک سے کروڑوں روپے نکلواکر ہڑپ کر لیے۔


ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسراس سے قبل بھی ٹی ایم اے میرپور خاص میں 60لاکھ روپے کا غبن کر چکے ہیں اس سلسلے میں ڈگری کی سیاسی و سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے ٹی ایم اے ڈگری میں مذکورہ آفیسر کی جانب سے کی جانے والی مبینہ کرپشن کی سخت مذمت کرتے ہوئے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کر کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story